7 جولائی، 2016، 8:47 PM

داعش کی طرف سے عورتوں کی فروخت کا انکشاف

داعش کی طرف سے عورتوں کی فروخت کا انکشاف

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے سماجی رابطوں کے مختلف ذرائع کو خواتین اور بچوں کی فروخت کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے سماجی رابطوں کے مختلف ذرائع کو خواتین اور بچوں کی فروخت کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے " ایسوسی ایٹڈ پریس "  کے مطابق داعش عراق میں یرغمال بنائی گئی خواتین اور بچوں کی فروخت کے لیے " ویٹس ایپ"  " فیس بک " اور " ٹیلی گرام " پر کوڈز کی شکل میں ان کی فروخت کے اشتہار دے رہی ہے۔ داعش نے اگست 2014ءمیں شام کی سرحد کے قریب واقع عراقی دیہاتوں پر حملے کے دوران ہزاروں ایزدی خواتین اور بچوں کو اغوا کر لیا تھا۔ داعش کی قید سے فرار ہونے والی ایک لڑکی نادیہ مراد نے حال ہی میں امریکی اور یورپین قانون سازوں پر زور دیا تھا کہ وہ ایزدیوں کی مدد کے لیے مزید اقدام کریں۔

News ID 1865317

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha