14 فروری، 2016، 11:56 AM

امریکہ کا پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی سکیورٹی پر تشویش کا اظہار

امریکہ کا پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی سکیورٹی پر تشویش کا اظہار

امریکہ نے پاکستان کو ایف-16 جنگی طیاروں کی فروخت کے اعلان کےساتھ ہی پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی سکیورٹی کے بارے میں تشویش کا اظہار بھی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو ایف-16 جنگی طیاروں کی فروخت کے اعلان کےساتھ ہی پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی سکیورٹی کے بارے میں  تشویش کا اظہار بھی کردیا ہے۔ امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ 0کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں میں مبینہ اضافے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ کو جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش لاحق ہے اور پاکستان کے ساتھ ہونے والی ہر بات چیت میں یہ ہماری بحث کا موضوع ہوتا ہے۔  امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی پریشان کن ہے اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مذاکراتی عمل کو جاری رکھیں تاکہ کشیدگی میں کچھ کمی لائی جاسکے۔

News ID 1861820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha