مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہیں اور ان کے بارے میں امریکی حکام کی تشویش بے جا ہے پاکستان کے جوہری اثاثے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معیار کے مطابق ہیں۔پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی سلامتی پر امریکی تشویش کے بارے میں دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ امریکی حکام خود پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی سلامتی کے بہترین نظام پر مثبت بیان دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 4 دن پہلے امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے پاکستان کے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش لاحق ہےاور پاکستان کے ساتھ ہونے والی ہر بات چیت میں یہ ہماری بحث کا موضوع ہوتا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہیں اور ان کے بارے میں امریکی حکام کی تشویش بے جا ہے پاکستان کے جوہری اثاثے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معیار کے مطابق ہیں۔
News ID 1861932
آپ کا تبصرہ