17 اپریل، 2017، 11:16 AM

امریکہ کا ترکی میں جمہوریت کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار

امریکہ کا ترکی میں جمہوریت کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ترکی میں جمہوریت کے طریقہ کار پر سخت تشویش لاحق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ترکی میں جمہوریت کے طریقہ کار پر سخت تشویش لاحق ہے۔

مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ ترکی میں جاری اصلاحات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور امریکہ کو ترکی میں جمہوریت کے طریقہ کار پر سخت تشویش لاحق ہے۔ امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور ترکی دو اتحادی ممالک ہیں اور ہم جمہوریت کے سلسلے میں ترک حکام  کے ساتھ گفتگو کرتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی نظامِ حکومت کے انتخاب کے لیے کل  ریفرنڈم ہوا جس میں صدارتی نظام کے حامیوں کو معمولی اور متزلزل برتری حاصل ہوئی ہے ۔
ادھر ترکی کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں نے  ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اپوزیشن کا اعتراض ہے کہ الیکشن کمیشن نے آخری لمحات میں ووٹنگ قوانین میں تبدیلی کی۔

News ID 1871860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha