مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان سے ایٹم بم خریدنے پر سعودی عرب کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے پاکستان سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو اسےسخت نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔ اگر سعودی عرب نے ایسا کیا تو اسے این پی ٹی کے تمام نتائج کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔ جان کیری نے کہا کہ اگر سعودی عرب جوہری انرجی حاصل کرنے کا خواہاں ہے تو اسے قانونی طریقوں کو اختیار کرنا چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان سے ایٹم بم خریدنے پر سعودی عرب کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے پاکستان سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو اسےسخت نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔
News ID 1861224
آپ کا تبصرہ