مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران ایٹم بم بنائے گا تو سعودی عرب بھی جلد ہی ایٹم بم بنا لےگا۔
سعودی عرب کے ولیعہد نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب ایٹم بم بنانےکی تلاش میں نہیں ہے لیکن اگر ایران نے ایٹمی بم بنایا تو سعودی عرب بھی فوری طور پر ایٹم بم بنا لےگا۔
سعودی عرب کے ولیعہد نے رہبر معظم کے خلاف بھی توہین آمیز زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فوجی اور اقتصادی پوزیشن بہت کمزور ہے لہذا وہ سعودی عرب کامقابلہ نہیں کرسکتا ۔ سعودی عرب کے بڑے شیطان نواز ولیعہد کا یہ انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس کی ملاقات سے دو دن پہلے نشر کیا جائےگا۔
آپ کا تبصرہ