مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فوجی امداد دینے سے متعلق امریکی کانگریس کے اراکین کو تحفظات ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کہہ چکا ہے وہ کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے گا لیکن اس کے باوجود اسلام آباد کو فوجی امداد دینے سے متعلق کانگریس کے اراکین کو تحفظات ہیں اور پاکستان کی فوجی امداد کے بارے میں سوالات کا جواب اراکین کانگریس ہی دے سکتے ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کے لئے کانگریس سے مل کر کام کرتے رہیں گے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے اپنے اتحادیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی پراپیگنڈے کے باعث امریکی کانگریس نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے حوالے سے امداد روک دی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فوجی امداد دینے سے متعلق امریکی کانگریس کے اراکین کو تحفظات ہیں۔
News ID 1863965
آپ کا تبصرہ