29 اکتوبر، 2015، 2:02 AM

پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے ڈکٹیشن نہیں دے رہے، امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے ڈکٹیشن نہیں دے رہے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے ڈکٹیشن نہیں دے رہے تاہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں.

مہر خبرساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے ڈکٹیشن نہیں دے رہے تاہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں. وائٹ ہاؤس میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عوام مسلسل دہشت گردی کا شکار ہیں لہٰذا کسی پاکستانی شہری کو یہ یاد دلانے کی ضرورت نہیں کہ دہشت گردی کتنی خطرناک ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی یہ بات معلوم ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں ابھی بہت سے چیلنجز باقی ہیں تاہم امریکا پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف مضبوط تعلق بنا رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات کسی ملک کا امتحان نہیں ہیں بلکہ یہ مذاکرات مسلسل بات چیت کا حصہ ہیں جب کہ شام کا مسئلہ اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مسئلے پر نہ صرف اتفاق رائے میں وقت لگے گا بلکہ شام میں عبوری حکومت کے قیام اور طریقہ کار پر بھی بات چیت ہو گی تاہم شام میں روس کی فوجی کارروائی روسی مفادات کے بھی خلاف ہے۔

News ID 1859191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha