18 دسمبر، 2015، 3:47 PM

تحریک انصاف کا سعودی اتحاد میں شامل ہونے پر پاکستانی حکومت کو شدید انتباہ

تحریک انصاف کا سعودی اتحاد میں شامل ہونے پر پاکستانی حکومت کو شدید انتباہ

پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف نے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم کو فوری طور پر اس اتحاد کے عزائم اور محرکات کے بارے میں آگاہ کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف نے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم کو فوری طور پر اس اتحاد کے عزائم اور محرکات کے بارے میں آگاہ کرے۔ تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر پارٹی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ "34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کی اطلاعات تشویشناک ہیں." پی ٹی آئی ترجمان نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ قوم کو سعودی اتحاد کے قیام کے محرکات سے فوری طور پر آگاہ کرے۔ کئی اسلامی ممالک نے سعودی عرب کے نام نہاد اسلامی اتحاد سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا اتحاد امریکی سرپرستی میں قائم ہوا ہے اور سعودی عرب خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں ۔ واضح  رہے کہ سعودی عرب نے 3 روز قبل یہ اعلان کیا تھا کہ اس نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے لیے 34 اسلامی ریاستوں پر مشتمل اتحاد قائم کیا ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے، جبکہ الجزائر ، عراق ، شام اور ایران کا نام اس فہرست میں شامل نہیں تھا جو حقیقی معنوں میں دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

News ID 1860396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha