16 دسمبر، 2015، 4:05 PM

پاکستان نے سعودی عرب کے نئے فوجی اتحاد سے لاعلمی کا اظہار کردیا

پاکستان نے سعودی عرب کے نئے فوجی اتحاد سے لاعلمی کا اظہار کردیا

سعودی عرب کا 34 ممالک پر مشتمل اتحاد ایک دن بعد ہی اختلاف کا شکاربن گیا ہے کیونکہ پاکستان نے اس اتحاد میں شرکت سے لاعلمی کا اظہار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان اور دیگر پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کا 34 ممالک پر مشتمل اتحاد ایک دن بعد ہی اختلاف کا شکاربن گیا ہے کیونکہ پاکستان نے اس اتحاد میں شرکت سے لاعلمی کا اظہار کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے دہشتگردی کیخلاف لڑنے کے لیے پاکستان سمیت 34مسلمان ممالک کے فوجی اتحاد کا اعلان اس وقت شکوک و شہبات کا شکار ہوگیا جب پاکستانی حکام نے ایسے کسی بھی اتحاد میں شرکت  سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق جب اس ضمن میں پاکستان کے دفتر خارجہ سے رابطہ کیا گیاتو سینئر اہلکار نے بتایاکہ وہ نئے بنائے گئے اتحاد کے بارے میں معلومات اکٹھی کررہے ہیں ، ہمیں خبروں سے ہی نئے اتحاد کا علم ہواہے ۔ سعودی عرب میں موجود اپنے سفیر کو اس ضمن میں تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے ، سعودی اعلان نے پاکستان کو مشکل میں ڈال دیاہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم یمن مخالف اتحاد اس وقت شکست سے دوچار ہوگیا ہے کیونکہ یمنی فورسز اور عوام نے سعودی اتحاد کے چھکے جھڑا دیئے ہیں حال ہی میں یمنی فورسز نے ایک میزائل حملے میں درجنوں سعودی مزدوروں کو ہلاک اور واصل جہنم کردیا ہے بعض اسلامی ممالک جانتے ہیں کہ سعودی عرب دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر حمایت کررہا ہے اور داعش دہشت گردوں کا اصل مرکز سعودی عرب میں ہی قائم ہے۔

News ID 1860341

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha