مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں واقع امریکی سفارتخانے کی طرف سے اپنے شہریوں کے لیے تنبیہ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”ماہِ رمضان میں جنوبی افریقہ میں امریکی عمارتوں اور شاپنگ مالز پر دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں اس لیے شہری ایسی جگہوں سے دور رہیں۔ امریکی سفارتخانے کی طرف سے یہ دوسری بار جنوبی افریقہ میں دہشت گردی کے خدشے پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو وارننگ دی تھی۔اس بار سفارتخانے نے کہا ہے کہ ”دہشت گرد جنوبی افریقہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن کے مالزاور شاپنگ مارکیٹوں پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔“ واضح رہے کہ داعش کی طرف سے اپنے شدت پسندوں کو ماہِ رمضان میں دنیا بھر میں سیاحتی مقامات کو نشانہ بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی حکومت نے امریک انتباہ کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بالکل محفوظ ہے اور دہشت گردی کا کوئی خدشہ نہیں۔ اور امریکہ کی پہلی وارننگ بھی غلط ثابت ہوچکی ہے۔
![امریکہ کا جنوبی افریقہ میں دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں انتباہ امریکہ کا جنوبی افریقہ میں دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں انتباہ](https://media.mehrnews.com/d/2016/05/18/3/2080364.jpg?ts=1486462047399)
جنوبی افریقہ میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے اپنے شہریوں کے لیے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ ”ماہِ رمضان میں جنوبی افریقہ میں امریکی عمارتوں اور شاپنگ مالز پر دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں اس لیے شہری ایسی جگہوں سے دور رہیں۔
News ID 1864564
آپ کا تبصرہ