مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک ترک اہلکار کے مطابق ترک حکام کا عراقی سرزمین سے ترک فوجیوں کو نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ترک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ انقرہ اس وقت عراقی وزارت دفاع کے ساتھ بات چیت کررہا ہے اور ممکن ہے کہ ترکی اپنے بعض فوجیوں کو عراق سے نکال لے لیکن ترک فوجی مکمل طور پر عراقی سرزمین ترک نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترکی کی کشیدگی ابھی روس کے ساتھ کم نہیں ہوئی اس نے عراق میں ایک نیا محاذ کھول لیا ہے۔
العربیہ کے مطابق ترک حکام کا عراقی سرزمین سے ترک فوجیوں کو نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
News ID 1860148
آپ کا تبصرہ