بھارتی ریاست بہار میں شراب پر پابندی کا اعلان

ہندوستانی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نے اپریل 2016 سے شراب نوشی اور اس کی فروخت پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نے اپریل 2016 سے شراب نوشی اور اس کی فروخت پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔ رواں ماہ ریاستی انتخابات کے بعد دوبارہ منتخب ہونے والے نتیش کمار نے انتخابی مہم کے دوران شراب پر مکمل پابندی کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خواتین شراب نوشی سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں، اس وجہ سے میں نے اپنے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آئندہ مالی سال سے اس پابندی پر عمل درآمد کی تیاریاں کریں۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں کی کہ وہ اس پابندی پر کس طرح عمل درآمد کروائیں گے اور اس سے ہونے والے مالیاتی نقصان کا ازالہ کس طرح کریں گے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بہار کی حکومت نے گزشتہ سال شراب کی فروخت پر ٹیکسوں سے تقریبا پانچ کروڑ ڈالر کمائے تھے۔ متعدد ہندوستانی ریاستوں بشمول گجرات میں پہلے ہی شراب پر پابندی عائد ہے۔

News Code 1859894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =