مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جہاد کے نام پرآشکارا طور پر سلفی وہابی دہشت گردوں کو شام روانہ کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب اور داعش میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں جاری دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں سعودی عرب کا ہاتھ نمایاں ہے سعودی عرب دہشت گردوں کو بھر پور مالی مدد فراہم کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کی تخریبی کارروائیوں کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ واضح ہے۔
بشار الجعفری نے کہا کہ خلیج فارس کی عرب ریاستیں بالخصوص سعودی عرب اور قطر دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر مالی مدد کررہے ہیں اور ترکی بھی سعودی عرب اور قطر کی مذموم اور معاندانہ کارروائیوں میں شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ