مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویتالی چورکین نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نےداعش کو 2015 ء میں بڑے پیمانے پر فوجی ہتھیار اور مدد فراہم کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی نمائندے ویتالی چورکین نے سکویرٹی کونسل کو ایک خطر ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ترکی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو بڑے پیمانے پرفوجی مدد فراہم کررہا ہے اور غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ داعش دہشت گردوں کو فوجی ہتھیار اور مدد فراہم کررہا ہے۔ روسی نمائندے نے کہا ہے کہ ترکی نے خطرناک ہتھیار داعش کے حوالے کردیئے ہیں جن کے خطرناک نتائچ برآمد ہوسکتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویتالی چورکین نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نےداعش کو 2015 ء میں بڑے پیمانے پر فوجی ہتھیار اور مدد فراہم کی ہے۔
News ID 1863017
آپ کا تبصرہ