19 نومبر، 2015، 5:35 PM

بنگلہ دیش میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پرپابندی

بنگلہ دیش میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پرپابندی

بنگلہ دیش میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ بنگلا دیش میں ٹیلی کمیونیکشن کے نگراں ادارے نے فیس بک، میسنجر، وائبراورواٹس ایپ سروسز سمیت سب کو بلاک کردیا گیا ہے۔ بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس بند کرنے کا فیصلہ گزشتہ روزسپریم کورٹ کی جانب سے 2 سیاسی رہنماؤں کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کئے جانے کے بعد امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزبنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما علی احسن محمد اور بنگلا دیش نینشل پارٹی سے تعلق رکنے والے سابق وزیر صلاح الدین قادر چوہدری کی سزائے موت کے خلاف درخواست مسترد کردی تھی۔

News ID 1859693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha