19 نومبر، 2015، 5:00 PM

داعش نے روسی طیارے میں رکھے گئے بم کی تصویر جاری کردی

داعش نے روسی طیارے میں رکھے گئے بم کی تصویر جاری کردی

داعش نے مصر میں تباہ ہونے والے روسی طیارے میں رکھے گئے بم کی تصویر جاری کردی ہے جب کہ ساتھ ہی کہا گیا ہےکہ طیارے میں بم مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے ہوائی اڈے پر سیکیورٹی کی آنکھوں میں دھول جھونک کر پہنچایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش نے مصر میں تباہ ہونے والے روسی طیارے میں رکھے گئے بم کی تصویر جاری کردی ہے جب کہ ساتھ ہی کہا گیا ہےکہ طیارے میں بم مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے ہوائی اڈے پر سیکیورٹی کی آنکھوں میں دھول جھونک کر پہنچایا گیا۔ داعش کے آن لائن میگزین میں تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روسی طیارے کو تباہ کرنے سے پہلے عراق اور شام میں امریکہ کا ساتھ دینے والے ممالک میں سے کسی ایک کے طیارے کو تباہ کرنے کا منصوبہ تھا لیکن بعد میں روس کی جانب سے 30 ستمبر کو شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے آغاز پر یہ منصوبہ تبدیل کرکے روسی مسافر طیارے کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ داعش کی جانب سے جاری تصویر میں سوفٹ ڈرنگ کے کین کو دکھایا گیا ہے جس میں بم فٹ کیا گیا اور کین کے ساتھ ہی ڈیٹونیٹر اور سوئچ بھی دکھایا گیا ہے اس کے علاوہ واقعے میں مرنے والے میں سے  چند ایک کے پاسپورٹس کی ایک تصویر بھی شائع کی گئی ہے اور ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ پاسپورٹس داعش کے دہشتگردوں کو ملے تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز روس نے بھی پہلی مرتبہ اس بات کی تصدیق کی  کہ 31 اکتوبر کو  مصرمیں روسی  مسافر طیارہ دہشت گردی کی کارروائی کے نتیجے میں تباہ ہوا تھا جس میں 224 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

News ID 1859692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha