22 نومبر، 2015، 8:24 PM

ترکی کے مسافر طیارے کو کینیڈا میں اتار لیا گیا

ترکی کے مسافر طیارے کو کینیڈا میں اتار لیا گیا

امریکہ سے آنے والے ترکی کے مسافر طیارے کو بم کی اطلاع پر کینیڈا میں اتار لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ سے آنے والے ترکی کے مسافر طیارے کو بم کی اطلاع پر کینیڈا میں اتار لیا گیا۔ ترک ایئرلائن کا طیارہ نیویارک سے استنبول جارہا تھا۔ دورانِ پرواز بم کی اطلاع پر طیارے کو کینیڈا کے ہیلی فیکس ائرپورٹ پر اتار لیا گیا اور اس کی تلاشی لی جارہی ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بم کی اطلاع کیسے ملی۔ تاہم کہا جارہا ہے کہ یہ دھمکی انٹرنیٹ پر آئی تھی۔

News ID 1859777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha