مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائ کے حوالے سے کہا ہے کہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے کہا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی کامیابی کی داستان ہے، پاکستان اورتاجکستان انسداد دہشت گردی و منشیات کیلیے تعاون کریں گے۔ تاجک صدر امام علی رحمانوف نے اسلام آباد میں پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں دوطرفہ شراکت داری، ثقافت، توانائی، سائنس، دفاع اور تجارت بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں بلانے کی تجویز دی ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے تاجکستان گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ وفود کے تبادلے دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہیں،دونوں ملک دہشت گردی کے خلاف یکساں موقف رکھتے ہیں۔
تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے کہا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی کامیابی کی داستان ہے، پاکستان اورتاجکستان انسداد دہشت گردی و منشیات کیلیے تعاون کریں گے۔
News ID 1859534
آپ کا تبصرہ