11 نومبر، 2015، 12:23 AM

بھارتی وزیر داخلہ کا پاکستان سے اچھے تعلقات کا اظہار

بھارتی وزیر داخلہ کا پاکستان سے اچھے تعلقات کا اظہار

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے خوشگوار تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اور ہمسایوں سے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے خوشگوار تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اور ہمسایوں سے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک ہے، خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں اور پاکستان کو بھی مثبت جواب دینا چاہیے۔ بھارتی وزیر داخلہ نے مقبوضہ کشمیر میں امن و امان بہتر ہونے کا دعویٰ بھی کیا ۔

 

News ID 1859492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha