27 اکتوبر، 2015، 4:24 PM

شاہ سلمان اور پوتن کے درمیان شام کے بارے میں ٹیلی فون پر گفتگو

شاہ سلمان اور پوتن کے  درمیان شام کے بارے میں ٹیلی فون پر گفتگو

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور روسی صدر ولادمیر پوتن نے ٹیلی فون پر شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور روسی صدر ولادمیر پوتن نے ٹیلی فون پر شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے 4 ملکی مذاکرات سمیت شام کے بحران کے حل سے متعلق تمام معاملات پر غور کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین اسرائیل بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مقبوضہ بیت المقدس میں بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ امریکہ، روس، سعودی عرب اورترک وزرائےخارجہ کےدرمیان گزشتہ ہفتے ویانا میں ملاقات بھی ہوئی تھی۔

News ID 1859146

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha