8 اکتوبر، 2015، 11:27 AM

سانحہ منی پر پاکستانی حکومت کی ناقص کارکردگی پراپوزیشن کا واک آؤٹ

سانحہ منی پر پاکستانی حکومت کی ناقص کارکردگی پراپوزیشن کا واک آؤٹ

پاکستانی حکومت نے منی کے المناک سانحہ میں سعودی حکومت کی ناہلی اور ناقص کارکردگی پرپردہ ڈالنے کے لئے پاکستانی میڈيا کو ہدایت جاری کی لیکن اس کے ساتھ منی کے حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کو امداد فراہم کرنے میں ناقص کارکردگی کا ثبوت دیا جس پر اپوزیشن نے سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے منی کے المناک سانحہ میں سعودی حکومت کی ناہلی اور ناقص کارکردگی پرپردہ ڈالنے کے لئے پاکستانی میڈيا کو ہدایت جاری کی لیکن اس کے ساتھ منی کے حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کو امداد فراہم کرنے میں ناقص کارکردگی کا ثبوت دیا جس پر اپوزیشن نے سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت سینٹ کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے سانحہ منیٰ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کرپٹ اور نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ بے حس،سنگدل اور سفاک بھی ہے۔ سانحہ منیٰ کو بھلانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم معاملہ دبانے نہیں دیں گے، پیمرا نے ٹی وی چینلز کو بھی بات کرنے سے روک دیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید بتائیں ایسا کیوں کیا گیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ منیٰ میں 300 پاکستانی شہید یا لاپتہ ہیں، حکومت کم از کم نعشوں کی واپسی جیسے اقدامات ہی کر لے، حکومت سانحہ منیٰ میں جاں بحق اور لاپتہ ہونے والے حاجیوں کے لواحقین کو سعودی عرب کا ویزا دلوائیں تاکہ وہ وہاں جاکر اپنے پیاروں کو پہچان سکیں دوسری صورت میں سعودی حکومت پاکستانیوں کی لاشیں لاوارث قرار دے کر دفنا دے گی۔ بعد ازاں اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ باخـبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اپنی نااہلی اور ناقص کارکردگی کو چھپانے کے لئےسانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے سیکڑوں حاجیوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کردیا ہے۔

News ID 1858699

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha