22 ستمبر، 2015، 11:25 AM

تین ماہ میں سعودی بمباری میں 300 یمنی بچے شہید

تین ماہ میں سعودی بمباری میں  300 یمنی بچے شہید

یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ اور ظالمانہ ہوائی بمباری کا سلسلہ جاری ہے یمن کے مختلف صوبوں پر گذشتہ تین ماہ میں سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں 300 یمنی بچے شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بچوں کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے لیلی زروفی نے اعلان کیا ہے کہ یمن پرسعودی عرب اور اس کے حامی اتحاد کے مجرمانہ ہوائی حملوں میں بڑے پیمانے پر بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے جبکہ گذشتہ تین ماہ کے دوران سعودی ہوائی حملوں میں 300 یمنی بچے شہید ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے نمائندے نے یمن کی موجودہ صورتحال کو انسانی المیہ قراردیتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کو سعودی عرب اور اس کے اتحاد کو معصوم بچوں کے قتل عام سے روکنا چاہیے  اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ سعودی عرب مدرسوں اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے جو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

News ID 1858320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha