9 اکتوبر، 2015، 6:01 PM

اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی مجرمانہ کارروائیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی مجرمانہ کارروائیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

یمن میں دوسری مرتبہ سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے مجرمانہ کارروائی کرتے ہوئے شادی کی ایک اور تقریب کو عزا میں تبدیل کردیا جس میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے اب اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی مجرمانہ کارروائیوں کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  یمن میں دوسری مرتبہ سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے مجرمانہ کارروائی کرتے ہوئے شادی کی ایک اور تقریب کو عزا میں تبدیل کردیا جس میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے اب اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی مجرمانہ کارروائیوں کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ اسٹیفن اوبرین نے کہا ہے کہ یمن سے ملنے والی اطلاعات انتہائی دردناک ہیں جنھیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس نے کہا کہ میں سعودی عرب کی یمن میں مجرمانہ کاروائیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں اوبرین کے مطابق اس المناک واقعہ میں 47 افراد شہید اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن پرسعودی عرب کے مجرمانہ حملوں میں اب تک 4500 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں شامل ہیں۔

News ID 1858734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha