12 نومبر، 2015، 12:34 AM

یمن کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کے بارے میں تحقیقات کی جائيں، ہیمنڈ

یمن کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کے بارے میں تحقیقات کی جائيں، ہیمنڈ

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کے بارے میں تحقیقات انجام پانی چاہئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرا‏ئع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کے بارے میں تحقیقات انجام پانی چاہئیں۔ برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے منگل کو بی بی سی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمن میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہوگی تو اس ملک کو برطانوی ہتھیاروں کی ترسیل روک دی جائے گی۔ فیلپ ہیمنڈ نے مزید کہا کہ ہم یمن میں برطانوی ہتھیاروں کےاستعمال کے بارے میں باخبر ہیں تاہم اہم بات یہ ہے کہ ان ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی انسان دوستانہ قوانین کے مطابق ہونا چاہئے۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے خبردار کیا تھا کہ یمن میں جنگی جرائم سے مربوط ثبوت و شواہد ملنے کے بعد، اس بارے میں آزادنہ تحقیقات انجام دیا جانا ضروری ہے اور اگر لازم ہوا تو سعودی عرب کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل روک دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے کئی عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ سے غریب عرب ملک یمن پر حملے شروع کر رکھے ہیں جن کا مقصد یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کی پٹھو حکومت کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانا ہے۔ ان حملوں سے منصور ہادی تو اقتدار میں واپس نہیں آ سکے لیکن گزشتہ سات ماہ کے دوران صرف یمن کے عوام کا قتل عام ہوا ہے اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔

News Code 1859522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha