مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے برازیل کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایران اور امریکی لاطینی ممالک کے درمیان تعلقات کو خوب توصیف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے بعد حاصل ہونے والی فرصت سے برازیل کے تجار بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
صدر روحانی نے کہا کہ ایران اور برازیل کے درمیان ہمیشہ دوستانہ روابط برقرار رہے ہیں اور دونوں ممالک باہمی مفادات کی روشنی میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور برازيل نے سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعت کے شعبوں میں اچھی اورخاطر خواہ پیشرفت حاصل کی ہے اور دونوں ممالک ان شعبوں میں اپنے تجربات ایکدوسرے کو منتقل کرسکتے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کے سلسلے میں اپنی جد وجہد جاری رکھےگا اور امن و صلح کے ذریعہ ہی اقتصاد اور معیشت کو فروغ مل سکتا ہے۔
اس ملاقات میں برازيل کے وزير خارجہ ماؤ ویرا نے ایران کے دورے پر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ان کے مذاکرات اچھے رہے ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر کام کرسکتے ہیں اور اپنے تجربات ایکدوسرے کو منتقل کرسکتے ہیں۔
برازیل کے وزير خارجہ نے کہا کہ ایرانی قوم نےاپنے حقوق کے حصول کے لئے پائداری اور استقامت کےساتھ جد و جہد جاری رکھی جو کافی حد تک نتیجہ خیز اور مفید ثابت ہوئی ۔ برازيل کے وزير خارجہ نے ایران کو علاقہ کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور برازیل کے مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں ممالک علاقائی اور عالمی سطح پر ایکدوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون اور باہمی توانائیوں سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ