مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں لاطینی امریکہ کے 5 ممالک کا دورہ کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ آئندہ ہفتہ کے آغاز میں برازیل، نیکاراگوئہ، بولیویہ ونزوئلا اور کیوبا کا دورہ کرین گے۔
ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں امریکی لاطینی ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ ، علاقائي مسائل اور بین الاقوامی امورکے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کا فروغ اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیحی پالیسیوں کا حصہ ہے۔
آپ کا تبصرہ