رومانیہ کے وزیر خارجہ کی صدر روحانی سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے رومانیہ کے وزیر خارجہ نے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے رومانیہ کے وزیر خارجہ نے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں رومانیہ کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  انرجی ، اقتصادی اور صنعتی شعبوں میں دونوں ممالک کی توانائیوں کے پیش نظرباہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی کہا کہ دونوں ممالک میں نجی شعبے قائم ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغد ینے کے اچھے مواقع موجود ہیں اور دونوں ممالک کو موجودہ فرصتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ایرانی صدر نے سیاحتی، صنعتی اور تعلیمی شعبوں میں بھی باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔

News Code 1862224

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =