مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سکیورٹی کونسل اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن احمد بخائشی اردستانی نے مکہ مکرمہ میں کرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کی ذمہ داری سعودی عرب کی حکومت پر عائد کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے مسجد الحرام کے حادثے میں بہت سے بےگناہ حاجیوں کا خون زمین پر بہا ہے۔
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں کرین گرنے کے نتیجے میں 107 حاجی جاں بحق جبکہ 200 سے زائد حاجی زخمی ہوگئے تھے۔ بخشائشی نے کہا کہ سعودی عرب آج بحرین، عراق ، شام اور یمن میں سنگین جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پہلے امریکہ کے ساتھ ملکر عراق پر حملہ کیا اور صدام معدوم کی حکومت کا خاتمہ کیا اور آج داعش دہشت گردوں کی حمایت کرکے عراق اور شام کے عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہا ہے جبکہ یمن میں براہ راست یمنی عوام کا خون بہا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ