مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نےشام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے 2 ہزار سال قدیم تاریخی عبادت گاہ کی تباہی کی تصدیق کردی ہے۔ اقوام متحدہ کے تحقیق کے ادارے یونیٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں پیلمائر کے کھنڈرات میں واقع تاریخی عبادت گاہ تباہ ہوچکی ہے جس کی سیٹیلائٹ تصویرلی گئی ہے جس میں پیلمائرا کے کھنڈرات میں واقع ایک اہم ترین تاریخی عبادت گاہ کی مکمل تباہی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ عمارت اور اس کے پاس واقع ستونوں کی قطار کی تباہی بھی سیٹیلائٹ تصویر میں باآسانی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس سے قبل وہابی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے پیلمائرا کے کھنڈرات میں واقع بل نامی اہم ترین عبادت گاہ کو دھماکہ کر کے تباہ کردیا تھا ۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو سعودی عرب ، امریکہ، قطر اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔
اقوام متحدہ نےشام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے 2 ہزار سال قدیم تاریخی عبادت گاہ کی تباہی کی تصدیق کردی ہے۔
News ID 1857823
آپ کا تبصرہ