31 دسمبر، 2015، 1:34 PM

داعش دہشت گرد کا سنسنی خیز انکشاف/ ترکی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ

داعش دہشت گرد کا سنسنی خیز انکشاف/ ترکی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ

شام میں سنی کردوں نے ایک داعش دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس نے روسی میڈیا کے سامنے ترکی کے بارے میں سنسنی خیر انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی داعش دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے اور داعش دہشت گردوں کو ترکی میں بڑے پیمانے پر ٹریننگ دی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیوز سائٹ آرٹی ۔ کام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سنی کردوں نے ایک داعش دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس نے روسی میڈیا کے سامنے ترکی کے بارے میں سنسنی خیر انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی داعش دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے اور داعش دہشت گردوں کو ترکی میں بڑے پیمانے پر ٹریننگ دی جارہی ہے۔ داعش دہشت گرد نے کا کہنا ہے کہ اس شام میں لڑائی کے لئے ٹریننگ ترکی کے ایک کیمپ میں دی گئی۔ سنی کرد ملیشیا نے جریدے سپوٹنک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے وہابی دہشت گردوں کی تربیت کے لئے قائم کئے گئے ایک کیمپ میں داعش کے سیکڑوں دہشت گردوں کی تربیت کی جا رہی ہے۔ سنی کرد ملیشیا کی قید میں موجود 20 سالہ دہشت گرد عبدالرحمن عبدالحادی کو گزشتہ ماہ شمالی شام میں پکڑا گیا تھا۔ گرفتار دہشت گرد نے روسی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ داعش میں لڑنے والے دہشت گردوں میں سے تقریباً 10 فیصد کا تعلق ترکی سے ہے جبکہ دہشت گردوں کی بڑی تعداد کی تربیت بھی ترکی میں کی گئی ہے۔ دہشت گرد کے مطابق اس نے اگست 2014ءمیں ترکی کے شہر ادانہ میں قائم کئے گئے کیمپ میں تربیت حاصل کی۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے ساتھ تقریباً 60 مزید دہشت گرد تربیت میں شامل تھے اور تربیت فراہم کرنے والے دو افسران میں سے ایک ترکی زبان بولتا تھا، جبکہ دوسرا اس کے مترجم کا کام کرتا تھا۔
دہشت گرد نے کہا کہ ترکی وہابی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے اور ترکی دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے۔

News ID 1860701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha