ترکی شام میں بچھائے ہوئے اپنے ہی جال میں پھنس گیا

امریکی اخبار کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جو جال شام کے صدر بشار اسد کی سرنگونی کے لئے بچھایا تھا اس میں اب خود ہی گرفتار ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک امریکی اخبار نے ایکم قالہ شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جو جال شام کے صدر بشار اسد کی سرنگونی کے لئے بچھایا تھا اس میں اب خود ہی گرفتار ہو گیا ہے۔

امریکی اخبار نے ترکی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور سعودی عرب کے حامی دہشت گردوں کو شام میں زبردست شکست کا سامنا ہے اور شامی فورسز اور سنی کرد ملیشیا کی جانب سے دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہابی دہشت گرد بہت سے علاقوں سے پسپا ہوگئے ہیں اور ترکی نے جو جال شام کے صد ربشار اسد کو گرفتار کرنے کے لئے بچھایا تھا اس میں ترکی کے صدر اردوغان  اب خود ہی گرفتار ہوگئے ہیں۔

News Code 1862172

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha