مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير دفاع اور دفاعی اسٹراٹیجک سینٹر کے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاملے میں ایرانی قوم نے 12 سال تک استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کیا جو ایرانی قوم کے اقتدار کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاملے میں ایرانی قوم تسلیم نہیں ہوئی بلکہ ایرانی قوم نے استقامت اور پائداری کامظاہرہ کرتے ہوئے عالمی طاقتوں سے اپنے مطالبات منوا لئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے لئے قومی اقتدار بہت ہی اہم معاملہ ہے اور کوئی بھی قوم طاقت اور اقتدار کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ۔ جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے اقتدار اور اپنی ترقی و پیشرفت کے ذریعہ عالمی طاقتوں کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير دفاع اور دفاعی اسٹراٹیجک سینٹر کے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاملے میں ایرانی قوم نے 12 سال تک استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کیا جو ایرانی قوم کے اقتدار کا مظہر ہے۔
News ID 1857692
آپ کا تبصرہ