مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں 69 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر رات 12 بجتے ہی کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا ۔جشن آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنوینشن سنٹر میں ہو رہی ہے جس میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ارشد محمود سمیت وفاقی وزراء، ممبران قومی اسمبلی، سینیٹرز اور غیر ملکی سفارتکاروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے پرچم کشائی سے کیا۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب کے موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراؤں پر پاک فوج کے دستے تعینات ہیں جب کہ موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔
پاکستان بھر میں 69 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر رات 12 بجتے ہی کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
News ID 1857364
آپ کا تبصرہ