مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی جی 6 ٹو امام بارگاہ سے چہلم امام حسین (ع) کا جلوس برآمد ہوگیا ، اس موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پشاوراورنوشہرہ میں موبائل سروس معطل ہے ۔ چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں مجالس اور جلوس کا انعقاد کیا جارہا ہے اسلام آباد سے چہلم امام حسین (ع) کا جلوس برآمد ہوگیا ہے جبکہ پشاور میں شہدائے کربلا حضرت امام حسین (ع) اور ان کے جانثار ساتھیوں کے چہلم کے سلسلے میں آج شبیہہ علم و ذوالجناح کے دو جلوس برآمد ہوں گے ۔پشاو راور نوشہرہ میں سکیورٹی کے پیش نظر موبائل سروس معطل ہے جبکہ کل بھی مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل رہے گی ۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں کل چہلم امام حسین (ع) کیلئے فول پروف انتظامات کرلئے گئے ہیں، نواب شاہ اور سکھر سمیت کئی علاقوں میں امن و امان کے لئے پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے فلیگ مارچ کیا جبکہ سکیورٹی کے پیش نظر موبائل سروس معطل کردی گئی ہے ۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی جی 6 ٹو امام بارگاہ سے چہلم امام حسین (ع) کا جلوس برآمد ہوگیا ، اس موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پشاوراورنوشہرہ میں موبائل سروس معطل ہے ۔
News ID 1868443
آپ کا تبصرہ