14 اگست، 2016، 11:02 AM

پاکستان میں 70 واں یوم آزادی منایا جارہا ہے

پاکستان میں 70 واں یوم آزادی منایا جارہا ہے

پاکستان بھر میں 70 واں یوم آزادی آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہےجب کہ اس موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  بھر میں 70 واں یوم آزادی آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہےجب کہ اس موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔جس میں تحریک آزادی کی یادوں کو تازہ کیا جائے گا اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ سمیت دیگر اہم شخصیات کی انتھک کوششوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ یوم آزادی کے موقع پر دن كا آغاز وفاقی دارالحكومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحكومتوں میں 21،21 توپوں كی سلامی سے ہوا، جشن آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب اسلام آباد کے جناح کنوینشن سینٹر میں ہوئی جس میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت وفاقی وزراء، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اور سفیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین نے قومی پرچم کشائی کی جس کے بعد قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ کراچی میں مزار قائد جب کہ لاہور میں ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

News ID 1866201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha