14 اگست، 2017، 11:02 AM

آج پاکستان کا 70واں یوم آزادی منایا جارہا ہے

آج پاکستان کا 70واں یوم آزادی منایا جارہا ہے

پاکستان کا 70واں یوم آزادی قومی جذبے سے منایا جا رہا ہے پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر دن كا آغاز وفاقی دارالحكومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحكومتوں میں 21،21 توپوں كی سلامی سے ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کا 70واں یوم آزادی قومی جذبے سے منایا جا رہا ہے پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر دن كا آغاز وفاقی دارالحكومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحكومتوں میں 21،21 توپوں كی سلامی سے ہوا۔ پاکستان کے جشن آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے جناح کنوینشن سینٹر میں جاری ہے جس میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سمیت وفاقی وزراء، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اور سفیروں کی بڑی تعداد شریک ہے، اس موقع پر چین کے نائب وزیر اعظم  وانگ یانگ بھی موجود ہیں جو پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر خصوصی طور پر شرکت کرنے پاکستان پہنچے ہیں۔ پاکستان کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں سرکاری عمارتوں کو سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جب کہ رات 12 بجے مختلف شہروں میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور ایک دوسرے کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

News ID 1874550

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha