17 جولائی، 2015، 12:26 AM

پاکستان کی عید پارٹی میں شرکت کے سلسلے میں حریت قیادت تقسیم

پاکستان کی عید پارٹی میں شرکت کے سلسلے میں حریت قیادت تقسیم

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت قیادت پاکستان کی جانب سے نئی دہلی میں عید ملن پارٹی پر تقسیم نظر آتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت قیادت پاکستان کی جانب سے نئی دہلی میں عید ملن پارٹی پر تقسیم نظر آتی ہے۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے دعوت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ کانفرنس کے ایک اور دھڑے کے سربراہ سید علی شاہ گیلانی  نےپاکستان کے خلاف علامتی احتجاج ریکارڈ کرنے کیلئے دعوت کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ دخترانہ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے بھی عید ملن پارٹی میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔کشمیر کی آزادی کے حامی اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کیلئے پارٹی رہنماوں کا جمعہ کی شام اجلاس بلائیں گے۔ پاکستان ہائی کمیشن نے کشمیر کی حریت قیادت کو 4 جولائی کی افطار پارٹی میں مدعو کیا تھا، لیکن بعد میں نامعلوم وجواہات کی بنا پر دعوت منسوخ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیاسی قیادت کشمیر کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے اور پاکستانی وزیر ا‏ظم نواز شریف ہندوستانیوزیر ا‏ظم نریندر مودی کے ساتھ اچھے تعلقات کے حواہاں ہیں۔

News ID 1856665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha