مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت پسند رہنما آسیہ اندرابی کو دیگر 2 خواتین رہنماؤں کے ہمراہ سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری نگر جیل میں قید دختران ملت کی چیئر پرسن اور حریت پسند رہنما آسیہ اندرابی کو اُن کی دیگر دو خاتون ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو بھارت کی قومی تحقیقات ادارے (NIA) کے اہلکار اپنے ہمراہ نئی دہلی لے گئے جہاں تینوں خاتون رہنماؤں کو نئی دہلی جیل میں رکھا جائے گا۔ ہندوستان کے تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے حریت پسند رہنما آسیہ اندرابی کے خلاف رواں سال 26 اپریل کو ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ایف آئی آر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون رہنماؤں پر بھارت کے خلاف عوامی جذبات بھڑکانے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی دفعات عائد کی تھیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت پسند رہنما آسیہ اندرابی کو دیگر 2 خواتین رہنماؤں کے ہمراہ سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
News ID 1881990
آپ کا تبصرہ