7 جولائی، 2015، 2:30 AM

ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کا دوسرا اجلاس

ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کا دوسرا اجلاس

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے درمیان جامع معاہدے تک پہنچنے کے لئے اضافی وقت میں مذاکرات جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے درمیان جامع معاہدے تک پہنچنے کے لئے اضافی وقت میں مذاکرات جاری ہیں۔

ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہوا ہے جس میں فرقین نے جامع معاہدے تک پہنچنے کے لئے اختلافی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔واضح رہے کہ 30 جون کے بعد ایک ہفتہ  تک مذاکرات کی مدت میں مزید توسیع کی گئی تھی ۔

ایک ایرانی اہلکار نے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن مغربی ممالک کی مشکل ہے ہماری نہیں، جب تک ضرورت ہو ہم مذاکرات جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں ۔ ہم اچھے معاہدے کی تلاش میں ہیں ۔ ایران نے اعتماد ساز ی کے سلسلے میں تمام اقدامات کو انجام دیدیا ہے اور اب مغربی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کس طرح اپنے قول پر عمل کرتے ہیں۔

 

News ID 1856421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha