15 جون، 2015، 11:11 AM

سابق ہندوستانی فوجیوں کی بھوک ہڑتال کی دھمکی

سابق ہندوستانی فوجیوں کی  بھوک ہڑتال کی دھمکی

ہندوستان کے سابق فوجیوں نے پینشن کے حوالے سے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے سابق فوجیوں نے پینشن کے حوالے سے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔  نئی دہلی میں اپنے مطالبات کے حق میں سینکڑوں ریٹائرڈ فوجیوں نے احتجاج کرتے ہوئے مودی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ”ون رینک ون پنشن” کا قانون منظور کرے بصورت دیگروہ بھوک ہڑتال کرنے پرمجبور ہوجائیں گے۔احتجاج کی کال سابق بھارتی فوجیوں کی تنظیم  انڈین ایکس سروس مین کی جانب سے دی گئی تھی، اس موقع پرانڈین ایئرفورس کےایک سابق پائلٹ اورتنظیم کے رہنما کا کہنا تھاکہ ون رینک ون پنشن” کابل منظورکرنے میں تاخیر کا ذمہ دارنریندرمودی کا ایک مشیر ہے۔واضح رہے کہ بھارتی افواج کے سابق اہلکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایسے افراد جو ملازمت کے دوران ایک جیسے گریڈ اورمدت ملازمت کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں انہیں پینشن بھی ایک ہی رینک کے مطابق دی جائے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس مطالبے کوپورا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ایک سال گذرجانے کے باوجود اس پرعمل نہیں ہوا۔

News ID 1855860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha