21 فروری، 2016، 11:58 AM

ہریانہ میں جٹ برادری کا احتجاج جاری/ پانی سپلائی کرنے والی نہر بند

ہریانہ میں جٹ برادری کا احتجاج جاری/ پانی سپلائی کرنے والی نہر بند

بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کے احتجاج کے دوران نئی دہلی کو پانی سپلائی کرنے والی نہر بند کر دی گئی۔احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کے احتجاج کے دوران نئی دہلی کو پانی سپلائی کرنے والی نہر بند کر دی گئی۔احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کا کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا ۔اس وقت ہریانہ کے 8 شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔سڑکیں اور ریلوے سروس بھی بند ہے۔
احتجاج کے دوران مرنےو الوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ جٹ برادری نے تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے احتجاج میں تبدیل ہوگیا۔
مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی جبکہ نئی دہلی کو پانی فراہم کرنے والی نہر کی سپلائی بھی بند کر دی گئی جس کی وجہ سے دہلی میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال نے پانی کی راشن بندی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے پانی کی قلت والے علاقوں میں ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

News ID 1861982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha