ہیومن رائٹس کا اسرائیلی فوج کو ’لسٹ آف شیم‘ میں شامل کرنے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوج کو اقوام متحدہ کی سالانہ لسٹ آف شیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوج کو اقوام متحدہ کی سالانہ لسٹ آف شیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔  ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ سال غزہ پر اسرائیلی حملوں میں500 سے زائد بچوں کی ہلاکت پر اسرائیل کو سالانہ لسٹ آف شیم میں شامل کیا جائے، تنظیم کا مطالبہ ہے کہ بان کی مون امریکہ اوراسرائیل کے دباؤ کے بغیر حقائق کی بنیاد پر فہرست مرتب کریں، تاکہ جنگوں میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہیومین رائٹس واچ نے فلسطینی تنظیم حماس اور پاکستان میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں اور دیگر مسلح گروہوں کو بھی لسٹ آف شیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اقوام متحدہ کی سالانہ لسٹ آف شیم اگلے ہفتے جاری کی جائے گی۔

News Code 1855594

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =