مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں مسلح حملہ آوروں نے امدادی تنظیم کے 9 کارکنوں کو ہلاک کردیا جب کہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنطیم نے قبول نہیں کی۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ کے ضلع زاری میں نامعلوم افراد نے ’’پیپل ان نیڈ‘‘ نامی امدادی تنظیم کے فارم ہاؤس پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام افراد کو ہلاک کردیا جس میں خاتون سمیت پروجیکٹ اسٹاف کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی جب کہ ڈپٹی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ادھر افغان صدر اشرف غنی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ