5 جون، 2016، 6:58 PM

افغانستان کے صوبہ لوگر میں طالبان کے حملے میں پراسیکیوٹر سمیت 11 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ لوگر میں طالبان کے حملے میں پراسیکیوٹر سمیت 11 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے لوگر کی مقامی عدالت میں طالبان دہشت گردوں نے حملہ کرکے پراسیکیوٹر سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے لوگر کی مقامی عدالت میں طالبان دہشت گردوں نے حملہ کرکے  پراسیکیوٹر سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے لوگر میں  3 حملہ آوروں نے عدالت میں حملہ کرکے نئے  چیف پراسیکیوٹر کو ہلاک کردیا  جب کہ حملے میں 10 دیگر افراد بھی مارے گئے اور 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق  پلی علیم میں واقع عدالت میں 3 حملہ آوروں نے  اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں پراسیکیوٹر سمیت 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ واقعے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  پولیس افسر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے تینوں حملہ آور بھی مارے گئے۔ادھر ترجمان طالبان  ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News ID 1864525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha