مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے لئے خاتون جج کو نامزد کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے سابق جووینائل کورٹ کی جج اورافغان وومن جج ایسوسی ایشن کی سربراہ انیسہ رسولی کو سپریم کورٹ کے 9 رکنی بنچ کے لئے نامزد کردیا جب کہ انیسہ رسولی افغانستان کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جو سپریم کورٹ میں بطور جج فرائض انجام دیں گی۔
ادھر افغان صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے کسی خاتون کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کرنے پرفخر ہے ۔
آپ کا تبصرہ