مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی بیت المقدس کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ہلاک ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق نوجوان اہلکاروں پر حملہ کرنا چاہتا تھا جبکہ مقتول کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انہیں موت کی خبر سن کر انتہائی حیرت ہوئی۔ نوجوان نے اسرائیلی فوج پر حملہ نہیں کیا بلکہ انہیں بغیر کسی وجہ کے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب فلسطینیوں کے بارے میں کچھ نہیں کرتا اور حوثیوں کو دبانے کے لئے پوری طاقت کا استعمال کررہا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی جوان ہلاک
مہر نیوز/25 اپریل / 2015 ء : مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1854125
آپ کا تبصرہ