22 اپریل، 2015، 9:56 AM

ایران

ایران کا سعودی عرب کی طرف سے یمن پر ہوائی حملے بند کرنے کا خیر مقدم

ایران کا سعودی عرب کی طرف سے یمن پر ہوائی حملے بند کرنے کا خیر مقدم

مہر نیوز/22 اپریل / 2015 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں یمن پر سعوی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور ہوائی حملے بند کرنے کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بے مقصد ہوائی حملوں میں صرف بےگناہ یمنی شہر مارے جارہے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایک بیان میں یمن پر سعوی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور ہوائی حملے بند کرنے کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے مقصد ہوائی حملوں میں صرف بےگناہ یمنی شہر مارے جاررہے تھے۔ ترجمان نےکہا کہ ایران ، یمن کے ستمدیدہ افراد کے لئے فوری طور پر طبی اور غذائی امداد روانہ کرنے کے لئے تیار ہے انھوں نے کہا کہ سعودی ہوائی حملے رکنے سے یمنی یمنی مذاکرات میں پیشرفت کی توقع ہے اور ایران یمن میں قومی حکومت کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے۔

News ID 1853916

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha