28 مارچ، 2015، 7:11 PM

صومالیہ

صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں 10 افراد ہلاک

صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں 10 افراد ہلاک

مہر نیوز/28 مارچ/ 2015 ء : صومالیہ میں سرگرم دہشت گرد تنظیم الشباب نے ہوٹل پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سوئٹرز لینڈ میں تعینات سفیر سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں سرگرم دہشت گرد تنظیم الشباب نے ہوٹل پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سوئٹرز لینڈ میں تعینات سفیر سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو کے مکہ المکرمہ ہوٹل کے باہر ایک خود کش بمبار نے بارودی مواد سے بھری اپنی گاڑی کو ہوٹل کے باہر دھماکے سے اڑا دیا۔ جس کے بعد مزید حملہ آور ہوٹل میں گھس گئے۔ ہوٹل کا قبضہ چھڑانے کے لئے صومالیہ کی فوج نےآپریشن کیا جو 12 گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران ہونے والے بم دھماکوں اورفائرنگ سے سوئٹزرلینڈ میں صومالیہ کے سفیر یوسف باری سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی پولیس افسر میجر اسمعیل اولو کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں داخل ہونے والے حملہ آوروں کی مجموعی تعداد 9 تھی جن میں سے 6 مارے جا چکے ہیں۔

صومالیہ میں حکومت کے خلاف بر سر پیکار دہشت گرد تنظیم الشباب نے ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News ID 1852476

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha