مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں فائرنگ اور خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 ملکی و غیر ملکی فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئےہیں۔
اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجیوں کو لے کر جانے والی بس کو خودکش بمبار نے دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں ملکی اور غیرملکی فوجیوں سمیت 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ادھر افغان صوبے ہلمند میں طالبان دہشت گردوں نے بارودی سرنگیں صاف کرنے والے افغان باشندوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے ایک اور واقعہ کے دوران مسلح افراد نے افغان سپریم کورٹ کے اعلی عہدیدار کو گھر کے باہر گولیاں مارکر قتل کردیا۔
آپ کا تبصرہ